میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

وزیراعظم کا اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کردیا۔ آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں کئی وفاقی وزراء ، مشیران اور معاونین نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی امورپر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن کے بیانیے، ملکی معیشت اور مہنگائی پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومتی ترجمان قومی بیانیے پر فرنٹ فٹ پر آکر کھیلیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اترآئی، ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ گیلپ سروے کے مطابق ہم گلگت بلتستان الیکشن جیت رہے ہیں، ترجمان قومی بیانیے کو فروغ دیں اور اپوزیشن کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں۔ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے۔مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ہے۔ اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی۔ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے۔حکومتی ترجمانوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں۔ ملکی معیشت کے مثبت اشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہونے ہیں اور ملکی سیاسی قیادت گلگت میں انتخابی مہم میں سرگرم ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے انتخابی جلسوں میں بھی وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں