میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب کی بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں

سعودی عرب کی بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳۰ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

اتحاد کی تشکیل کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم درجنوں ممالک سے بات چیت جاری ہے،ذرائع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سعودی عرب نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق حوثیوں کے حملوں سے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے متعدد ممالک سے رابطے جاری ہیں۔ اتحاد کی تشکیل کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم اس حوالے سے درجنوں ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ دوسری جانب یمنی وزیر اطلاعات نے دعوی کیا کہ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کا باب المندب میں ٹول ٹیکس لینے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوشش خطرناک پیش رفت ہے، حوثی باب المندب کو دہشت گرد سرگرمیوں کی مالی معاونت کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حوثیوں نے کہا تھا کہ وہ بحیرہ احمر میں سعودی عرب کا بحری محاصرہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں