امریکی اداکار پر 4 خواتین کا جنسی زیادتی کا الزام
شیئر کریں
میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی کیساتھ جنسی زیادتی نہیں کی، یہ دعوے بالکل جھوٹے ہیں، امریکی اداکار کا بیان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکی اداکار و گلوکار جیرڈ لیٹو پر 4خواتین نے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی کی ایک نئی دستاویزی فلم جیرڈ لیٹو: ہالی ووڈز ڈارک سیکریٹ میں 10خواتین نے جیرڈ لیٹو کے بارے میں بات کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان 10میں سے4 خواتین نے اداکار پر جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ اداکار نے اسے موٹل کے باتھ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس وقت وہ 17سال کی تھی۔
دوسری خاتون نے بتایا کہ جب وہ 19سال کی تھی تو جیرڈ لیٹو نے اسے جنسی زیادتی کی دھمکی دی۔تیسری خاتون نے یہ بتایا کہ اداکار نے اسے کیلیفورنیا میں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ 17سال کی تھی جب کہ چوتھی خاتون نے ملزم جیرڈ لیٹو پر یہ الزام عائد کیا کہ اداکار نے اسے فون کالز پر تب جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جب وہ 16سال کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق تمام مبینہ واقعات 2002 سے 2016 کے درمیان ہوئے۔ بی بی سی کی یہ دستاویزی فلم کے ریلیز ہونے کے بعد جیرڈ لیٹو نے خواتین کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی، یہ دعوے بالکل جھوٹے ہیں۔


