امریکی صدر کے بیان پر مودی کا زخم تازہ ہو جاتا ہے، وزیراعظم
شیئر کریں
شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے، شہباز شریف
9 مئی کو ہماری افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، افتتاحی تقریب سے خطاب
۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار اس بات کا اعتراف کیا کہ ہم نے جنگ رکوائی، امریکی صدر جب کہتے ہیں کہ پاک بھارت جنگ ہم نے رکوائی تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ترقی کی نئی راہوں پر گامزن،پاک امریکہ تعلقات نئے دورمیں داخل ہونے جا رہے ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی جبکہ ریلوے میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا ہک ریلوے کی شاندار بحالی پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کی پذیرائی کریں گے۔ ملکی ترقی کیلئے ہمیں محنت اور دیانت کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،ریلوے حکام و دیگر بھی موجود تھے۔


