میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد نمبر1 میں رہاشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات

ناظم آباد نمبر1 میں رہاشی پلاٹ پر کمرشل تعمیرات

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ڈائریکٹر ضیاء نے جنہیں انہدامی کاروائی کے دوران محفوظ رکھتے ہوئے وصولی کرلی
J11/5اورK71نایاب سینما سے متصل پلاٹ پر دکانیں اور تین منزلہ عمارت قائم

سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کے غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی شاہ میر بھٹو کی چشم پوشی برقرار ناظم آباد نمبر 1 پلاٹ J11/5 اور K71 نایاب سینما کے برابر رہائشی پلاٹ پر دکانیں اور تین منزلہ عمارت تعمیر کی چھوٹ جرآت سروے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات کو وسطی میں جاری انہدامی مہم میں بھی محفوظ رکھا گیاجرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وسطی میں قابض ڈائریکٹر سید ضیا کے غیر قانونی دھندے جاری ہیں جس پر ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو نے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے موصوف نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے زیر نظر تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 1 پلاٹ نمبر J11/5 اور پلاٹ نمبر K71 نایاب سینما کے برابر رہائشی پلاٹوں پر دکانیں اور تجارتی مقاصد کے لئے تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ گزشتہ دنوں وسطی میں جاری انہدامی مہم کے دوران بھی مذکورہ پلاٹوں کو انہدام سے محفوظ رکھا گیا ہے سروے پر موجود نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے شمشاد نامی شخص کا کہنا ہے کہ بلڈنگ افسران کی سرپرستی کے بغیر ایک منزل کی تعمیر بھی ممکن نہیں پھر کیسے ممکن ہے کہ ناظم آباد میں بلڈنگ افسران کی مرضی کے خلاف بلند عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں