میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم نے پہلے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا،مراد سعید

پی ڈی ایم نے پہلے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا،مراد سعید

ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے روپوش رہنما مراد سعید نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بے گھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا،کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے۔سابق وزیر نے کہا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں