میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے کشمیر پر سمجھوتہ کرکے آزادی کے متوالوں کا خون بیچا، بلاول بھٹو

عمران خان نے کشمیر پر سمجھوتہ کرکے آزادی کے متوالوں کا خون بیچا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیر پر سمجھوتہ کرکے آزادی کے متوالوں کے خون کا سودا کیا ہے۔تاریخ میں عمران خان کو ایک کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ان خیلات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور سے ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں ۔بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں آزاد کشمیر کے سینئر رہنما خواجہ طارق سعید نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔انہوں نے پارٹی چیئرمین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں مضبوط بنانے کے لیے کام کریںگے ۔بلاول بھٹو زراری نے خواجہ طارق سعید سے کہا کہ آپ کے والد خواجہ سعید کی پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کی حقیقی آواز ہے۔ کشمیر کے عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر پر سمجھوتہ کرکے آزادی کے متوالوں کے خون کا سودا کیا ہے۔تاریخ میں عمران خان کو ایک کشمیر فروش حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں