میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا،بطخوں کو سڑک پار کروانے والا شخص گاڑی کی ٹکر سے چل بسا

امریکا،بطخوں کو سڑک پار کروانے والا شخص گاڑی کی ٹکر سے چل بسا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا میں بطخوں کی زندگی کو بچاتے بچاتے ایک شخص اپنی ہی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسی حادثے کے پیش نظر ایک شخص نے سڑک پار کرنے والے بطخوں کی مدد کی لیکن بدقسمتی سے خود ہی سڑک حادثے کا شکار ہوگیا۔یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں ایک شخص بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کرنے میں مدد کر رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ریوارا نامی شخص کی عمر 41 سال تھی اور اسے ایک کم عمر لڑکے نے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری۔پولیس کے مطابق اس بات کا امکان نہیں ہیکہ نوعمر ڈرائیور کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ریوارا بطخوں کو سڑک پار کروانے کی کوشش کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔ریوارا کی جانب سے مدد کے جزبیکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مقامی افراد جائے حادثہ کے قریب پھولوں کے ساتھ پلاسٹک کی بطخیں رکھ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں