سندھ حکومت کا لاک ڈائون میں نرمی کرنے پر غور
شیئر کریں
سندھ حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کرنے پر غور شروع کردیا ہے ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ جمعرات صدر مملکت اور وزیر اعظم کو اعتماد میں لیں گے ۔ذرائع کے مطابق بازاروں اور کاروبار کو فارمولے کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔کراچی میں وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، صوبائی وزرا، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور متعلقہ حکام نے کورونا کی صورتحال اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ایس او پیز اور طے شدہ شرائط کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دیدی جائے ۔ تاکہ بازار اور تجارتی مراکز بھی کھلیں، عید کے حوالے سے خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہو اور کورونا کی وبا بھی کنٹرول میں رہے ۔ذرائع نے جمعہ کے بعد سے لاک ڈائون میں نرمی کا امکان ظاہر کیا ہے ، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اس حوالے سے جمعہ کو صدر اور وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا ٹاسک فورس کے کئی ارکان کی محکمہ صحت کی کارکردگی پر تشویش ہے ، محکمہ صحت کورونا کے خلاف جنگ میں وہ اقدامات نہ کر سکا جس کی توقع تھی۔ذرائع نے بتایاکہ ٹاسک فورس کو تشویش ہے کہ کورونا کی صورتحال میں سرکاری اسپتالوں میں خاطرخواہ اقدامات نہ کیے جا سکے ۔