میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسے کا قیام، عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی

کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسے کا قیام، عدالت نے مجرم کو سزا سنا دی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم کو 25 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی گئی، کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم غلام رسول ربانی کو مجموعی طور پر 25 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم غلام رسول ربانی کو 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم نے سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لیے مدرسہ قائم کیا تھا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے محکمہ تعلیم کو مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا حکم بھی جاری کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں