میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی سے 12 سالہ لڑکی تاحال لاپتہ

اورنگی سے 12 سالہ لڑکی تاحال لاپتہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی 12 سالہ لڑکی کا تاحال پتہ نہ لگ سکا۔پولیس نے کہا کہ بچی کی گمشدگی کی اطلاع اہلِ خانہ نے 4 روز بعد دی، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ بچی کی والدہ نے پولیس کو درخواست میں بیان دیا ہے کہ وہ اور اس کا شوہر ملازمت کرتے ہیں، واقعہ کے روز بچی مدرسے پڑھنے گئی تھی جہاں سے وہ واپس نہیں آئی۔والدین کے مطابق محلے کی ایک فیملی پر انہیں شک ہے ، کیونکہ ان کی بچی ان کے گھر جایا کرتی تھی لیکن جب اس فیملی کے خراب چال چلن کا پتہ چلا تو میں نے اپنی بچی کو اس گھر میں جانے سے روک دیا تھا۔بچی کی والدہ نے درخواست میں شہزادی، گڑیا، نواب، پپو اور ارسلان نامی افراد کو نامزد کیا ہے ۔ بچی کی والدہ کے مطابق شہزادی خود کو پولیس اہلکار بتاتی ہے اور دھمکاتی ہے کہ پولیس اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں