میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینٹ میں قائد ایوان کا پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کا چیلنج

سینٹ میں قائد ایوان کا پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کا چیلنج

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کا چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ تاریخیں نہ دیں پی ڈی ایم لانگ مارچ کر کے دکھائے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایوان بالا میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے درمیان سیاسی کارکنوں کے گرفتاریوں سے متعلق تحریک التواء پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ہمارے دور میں سیاسی کارکنوں ،سیاسی رہنماؤں پر عرصہ حیات تنگ نہ کیا گیا یہ ماضی کی مثالیں ہیں۔یہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے بھی دھرنا دینے آئے تھے بددل ہو کر واپس چلے گئے کیونکہ دھرنا دینے والوں سے ان کے اپنے رہنماؤں نے وعدے پورے نہیں کیے وعدہ خلافی کی گئی ہم کسی تحریک،جلسے یا لانگ مارچ سے خوفزدہ نہیں ہیں۔یہ ضرور جلسے کریں،لانگ مارچ کریں۔ تاریخ نہ دیں عمل کر کے دکھائیں۔ہم کسی جمہوری تحریک کا راستہ نہیں روکیں گے ہم جمہوریت پسند ہیں تاہم چاہتے ہیں کہ بیانیہ ریاست کے خلاف نہ ہو۔کسی کا بیانیہ ریاستی اداروں،فوج،عدلیہ کے خلاف ہوگا تو اس کا مقابلہ کیا جائے گا ۔پولیٹکل ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہیں ،منی لانڈرنگ، کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے پولیٹیکل ورکرز نہیں ۔سمجھ سے بالاتر ہے کہ پولیٹکل ورکرز کے حوالے سے اپوزیشن نے ایجنڈا پر کیوں ڈالا؟ پولیٹکل ورکرز نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کیا۔مینار پاکستان جلسے میں کرسیاں خالی تھیں کیونکہ پولیٹیکل ورکرز کو ان ایجنڈے سے کوئی سروکار نہیں ۔غلطی سے سے ہوتی ہے لیکن تصیح بھی کر لی جاتی ہے ۔ماڈل ٹاؤن واقعے میں پنجاب پولیس نے گلو بٹ کے ساتھ حملہ کیا۔مجھے آج تک بسمہ بچی نہیں بھولی جو ماں کے ساتھ لپٹ کر رورہی تھی۔عمران خان کی ایک کال پر مینار پاکستان بھر جاتا ہے ۔عمران خان نے بہت پہلے کہا تھا جب کرپشن پر بات ائے گی سب اکٹھے ہوجائیں گے ۔اطلاعات ہیں کہ دہشتگردی کے گروپس ری گروپس ہورہے ہیں ۔نادانی میں کچھ دوست ان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتے ہیں ۔بلوچستان واقعے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں