میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم ،ایچ ڈی اے ملازمین کے منسوخ پلاٹ کم قیمت پر خریدے جانے لگے

گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم ،ایچ ڈی اے ملازمین کے منسوخ پلاٹ کم قیمت پر خریدے جانے لگے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم ،ایچ ڈی اے ملازمین کی کینسل کئے گئے پلاٹس کم قیمت میں خریدنے کا انکشاف، پلاٹس کو سیکٹر 23 اور 24 سے سیکٹر 4 میں منتقل کرکے اربوں روپے کمانے کی تیاری، حیدرآباد کے اہم بلڈر نے گیم میں اہم کردار ادا کیا، ذرائع، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کی گلستان سرمست ہائوسنگ اسکیم چھوٹی ملازمین کے پلاٹس پر کروڑوں روپے کمانے کی منصوبے کا انکشاف ہوا، روزنامہ جرات کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسری 2008ع میں چھوٹی ملازمین کو ایک لاکھ روپے کے عیوض سیکٹر 23 اور 24 میں 120 گز کے پلاٹ الاٹ کئے گئے تاہم کئے ملازمین نے پیسے نہیں جمع کرائے، کچھ عرصہ قبل ملازمین کو پلاٹس کینسل ہونے کا کہہ معمولی رقم کے عوض پلاٹس کی فائلیں لی گئی تھیں اور اس سارے عمل میں ایچ ڈی اے افسران اور ایک بااثر بلڈر شامل تھا، ذرائع کے مطابق ملازمین کے پلاٹس لیکر انہیں سیکٹر میں منتقل کرنے کا منصوبہ ہے، ذرائع کے مطابق سیکٹر 23 اور 24 میں پلاٹ کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ سیکٹر 4 میں 15 سے 20 لاکھ کے قریب ہے، سینکڑوں پلاٹس خرید کرکے انہیں سیکٹر 4 میں منتقل کرکے کروڑوں روپے کمانے کے منصوبے میں اہم افسران و ایجنٹس شامل ہیں، ذرائع کے مطابق اس عمل سے دو ارب کے لگ بھگ رقم حاصل کرنے کا منصوبہ ہے، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے ڈی جی ایچ ڈی اے محمد سہیل سے موقف لینے کیلئے کالز اور میسجز کئے گئے تو انہوں نے موقف نہیں دیا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں