حکومتی مشکل فیصلوں سے ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر نکل چکا، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،اتحادی حکومت نے سیاسی قیمت کی پرواہ کئے بغیر ملک کو گزشتہ چار سال کی نا اہلیوں کا خمیازہ بھگتنے سے بچا لیا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ کیپیٹل مارکیٹس فرم جیفریز کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے ۔وزیر اعظم نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کی بھی دعوت دی. وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک کو در پیش معاشی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرکے ملک کے معاشی استحکام کی سمت گامزن ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں کی بدولت ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں غلط معلومات پھیلا کر بے بنیاد ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی مزموم کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اتحادی حکومت نے سیاسی قیمت کی پرواہ کئے بغیر ملک کو گزشتہ چار سال کی نا اہلیوں کا خمیازہ بھگتنے سے بچا لیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے اور عام آدمی کے ریلیف کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بیرونی تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔