میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بندرگاہ پرخالی کنٹینرز ناپید،برآمدکنندگان پریشان

بندرگاہ پرخالی کنٹینرز ناپید،برآمدکنندگان پریشان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی بر آمد کنندگان کیلئے بر آمدی کنٹینرز کے حصول میں مشکلات اور شپنگ کمپنیوں کی جانب سے فریٹ چارجز میں اضافے سے چین کو چاول سمیت دیگر مصنوعات کی بر آمدات متاثر ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں بر آمدی ہدف کا حصول نا ممکن دکھائی دیتا ہے ۔ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے مبینہ طور پر باہمی گٹھ جوڑ کے بعد چین کیلئے بر آمدی فریٹ میں پانچ گنا اضافہ کردیا گیا ہے جس نے چین کو مصنوعات کی بر آمدات کرنے والے پاکستانی بر آمد کنندگان کو مشکل میں ڈال دیا ہے ،دوسری جانب بر آمد کنندگا ن کو خالی کنٹینرز کے حصول میں بھی پریشانیوں کا سامنا ہے ،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ شپنگ کمپنیوں کی جانب سے خالی کنٹینرز باہر بھجوائے جا رہے ہیں،ایک اندازے کے مطابق اب تک پاکستان سے لگ بھگ پانچ ہزار خالی کنٹینرز باہر بھجوائے جاچکے ہیں،بتایا جاتا ہے کہ بر آمد کنندگان نے پورٹ قاسم پر کرائے پر گودام لے کر چاول بر آمد کیلئے ذخیرہ کررکھے ہیں ،تاہم کنٹینرز نہ ملنے کے باعث انہیں گوداموں کے کرایوں کی مد میں بھاری اخراجات بھی آ رہے ہیں۔بر آمد کنندگان نے وزارت بحری امور، وزارت تجارت اور خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بندرگاہوں پر کنٹینرز کی عدم دستیابی اور فریٹ چارجز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے شپنگ کمپنیوں سے باز پرس کی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں