کرپٹ ایس ایچ او عزیزآباد گٹکا ماوا ڈیلر کا محافظ بن گیا
شیئر کریں
طاہر عرف بوبی کا مزید 1 لاکھ ہفتہ بڑھانے کے بعد کھلے عام منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت جاری
ٹاسک فورس انچارج اور ایس ایس پی سینٹرل کے علم میں ہونے کے باوجود کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ
(رپوٹ؍ ایم چے کے)کرپٹ ایس ایچ او عزیزآباد کی جانب سے اب تک سب سے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر کے خلاف کاروائی نہ کی جاسکی، ڈیلر طاہر عرف بوبی نے مزید 1 لاکھ روپے ہفتہ بڑھانے کے بعد کھلے عام منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت جاری رکھی ہے، ڈی آئی جی ویسٹ زون و ٹاسک فورس کے انچارج اور ایس ایس پی سینٹرل کے علم میں ہونے کے باوجود بھی کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ کی مرتب کردہ لسٹ میں کرپٹ ایس ایچ او عزیزآباد کی جانب سے اب تک سب سے بڑے گٹکا ماوا ڈیلر کے خلاف کاروائی نہ کی جاسکی، ڈیلر طاہر عرف بوبی نے مزید 1 لاکھ روپے ہفتہ بڑھانے کے بعد کھلے عام منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت علاقہ عزیزآباد میں جاری رکھی ہے، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ویسٹ زون و ٹاسک فورس کے انچارج اور ایس ایس پی سینٹرل کے علم میں ہونے کے باوجود بھی کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ضلع وسطی تھانہ عزیزآباد’ حسین آباد کی حدود میں منشیات و گٹکا ماوا کا سب سے بڑا ڈیلر طاہر اور بوبی کا راج بدستور قائم ہے ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر نے آء جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کو واضح مسترد کردیا، کچھ ہفتے قبل ڈی آئی جیز کی اہم میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے منشیات و گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کاروائی کا حکم دیا تھا پر کاروائی کے بجائے مختلف جگہوں پر فروخت کرنے والا منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی سے ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر نے ہاتھ ملا لیا اور ہفتے میں اضافہ کروا لیا، منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے کارندے جن میں آصف نیاپو، دانیال مالا، عمران کاکا، شاہریب اور عدیل زہر نما منشیات و گٹکا ماوا عزیزآباد تھانے کی پیچھے والی گلی میں، صفحہ مسجد، کتیانہ ہسپتال، مزیدار حلیم، جماعت خانہ کے پاس اور دیگر جگہوں پر کیبنوں پر دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں جس کی ویڈیو اور کیبن کی تصاویر موصول ہوئی جسکی مسلسل خبر شائع کی جارہی ہیں اور متعلقہ افسران اور ایس ایچ او عزیزآباد کو بھیجی گئیں پر ثبوت اور نشاندہی کے باوجود افسران اور ایس ایچ او عزیزآباد کی جانب سے اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی، تھانہ عزیزآباد ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او عزیزآباد کا خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل نے علاقے میں طاہر عرف بوبی کا منشیات و گٹکا ماوا چلوانے اور اسکے خلاف کاروائی نہ کروانے کے لیے طاہر عرف بوبی سے ہفتے میں1 لاکھ مزید بڑھا لیا، لہذا منشیات و گٹکا ماوا ڈیلر طاہر عرف بوبی کے خلاف کاروائی نہیں کی جا? گی، اس کے علاوہ اسپیشل برانچ کے اے ایس آئی راؤ ذوالفقار کا بھی ہفتہ بڑھا دیا گیا، راؤ ذوالفقار جسے ایس ایس پی راؤ اسلم نے پانچ جگہ سے انکوائری کے بعد ڈسمس کیا تھا وجہ عزیزآباد اور مختلف جگہوں سے گٹکے ماوے والوں سے پیسے لیتا تھا جو اب بھی کر رہا ہے، جب ایسے پولیس اہلکار پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود ہوں جو ڈسمس ہونے اور بی کمپنی چلے جانے کے بعد پھر بحال ہو جائیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ہو سکے، کچھ دن قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو اسپیشل برانچ کی مرتب کردہ رپورٹ اور لسٹ موصول ہوئی، جس میں کرپٹ ایس ایچ اوز کے نام شامل ہیں، اس لسٹ میں ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا 99 نمبر ہے لسٹ میں ایس ایچ او عزیزآباد وقار قیصر کا نام اس لیے ہے کہ جب وقار قیصر تھانہ رضویہ میں ایس ایچ او تھا اس وقت یہ اپنے ایریے سے خاص بیٹر ہیڈ کانسٹیبل جو عزیزآباد تھانے میں بھی اس کے ساتھ ہے اس سے اور اشفاق کاٹھیاواری کے ذریعے چھ لاکھ روپے ہفتہ(بھتہ)لیتا تھا منشیات و گٹکا ماوا، جوا، سٹہ کی مد میں, ذرائع کے مطابق اب بھی ایس ایچ او وقار قیصر عزیزآباد میں گٹکا ماوا کا سب سے بڑا ڈیلر طاہر عرف بوبی سے اپنے خاص بیٹر کے ذریعے 4 لاکھ روپے ہفتہ، ماہانہ 16 لاکھ روپے لیتا ہے، بتاتے چلیں کہ کراچی کے 58 ایس ایچ اوز اور 74 ہیڈ محرر عادی جرائم پیشہ عناصروں کی مکمل سرپرستی اور ہفتہ نقد بھتہ وصول کرتے ہیں، انکے علاوہ 100 سے زائد بیٹروں کے بھی نام لسٹ میں شامل ہیں۔


