میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مچھروں کی بہتات،ڈینگی کیسزمیں اضافہ

کراچی میں مچھروں کی بہتات،ڈینگی کیسزمیں اضافہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات کے باعث ڈیگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 28کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 1822 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے ڈینگی وائرس کے 28 کیسز میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے۔رواں سال سندھ میں ماہ ستمبر میں ڈینگی کے457 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے314 کا تعلق کراچی سے ہے، ستمبر کے مہینے میں کراچی کے ضلع وسطی سے 110، ضلع شرقی سے 70، ضلع جنوب سے 43، ضلع کورنگی سے 35، ضلع غربی سے 30 اور ضلع ملیر سے 26کیس رپورٹ ہوئے۔رواں سال سندھ میں اب تک ڈینگی کے 1822کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال ڈینگی کے باعث 5 افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔کراچی میں کوویڈ وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے۔ڈائویونیورسٹی کے پروفیسرآف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ امسال ڈینگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈینگی سیرو ٹائپس، ڈینگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں