میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز نے نواز شریف سے پارٹی کی قیادت مانگ لی

شہباز نے نواز شریف سے پارٹی کی قیادت مانگ لی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں پارٹی قیادت سمیت موجودہ سیاسی صورت حال نیب ریفرنسز اور لندن روانگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراء میں نواز شریف سے طویل ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے پارٹی قیادت سمیت اداروں کے ساتھ بلواسطہ یا بلاواسطہ محاذ آرائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور پارٹی قیادت شہباز شریف کو دینے پر بھی بات چیت کی گئی، شہباز شریف نے پارٹی امور پر بھی نواز شریف کو آگاہ کیا اور موجودہ سیاسی صورت حال سمیت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز اور نیب ریفرنسز کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ نواز شریف کا چھوٹے بھائی شہباز شریف کے ساتھ لندن روانگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی پونے دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں