میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس نے اسٹیل مل بحالی کی پیش کش کردی

روس نے اسٹیل مل بحالی کی پیش کش کردی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

روسی قونصل جنرل نے حکومت کو اسٹیل مل کی بحالی میں مدد کی پیش کش کردی یہ بات انہوں نے کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی پاک روس تعلقات بارے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے کہا کہ حکومت،انتظامیہ کی سنجیدگی کی ضرورت ہے، پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا۔ روس نے ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیاہے، پاکستان اسٹیل مل کا قیام دونوں ممالک کے تعاون کی مثال ہے، اسٹیل مل ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں قائم ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں پاکستان میں تین مختلف حکومتیں رہیں لیکن پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے سربراہوں میں متعدد شعبوں پر بات ہوئی تھی، ہمارے سربراہان پاکستان کو فوڈ سکیورٹی میں تعاون کیلئے بھی پیش پیش رہے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان حال ہی میں متعدد پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں بہت چیزیں مماثلت رکھتی ہیں۔روسی قونصل جنرل نے پیشکش کی کہ اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں