میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تاحال اتفاق نہ ہو سکا

نگراں وزیراعظم کے تقرر پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تاحال اتفاق نہ ہو سکا

جرات ڈیسک
هفته, ۲۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں تاحال کوئی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ حکومت کی ان دونوں اہم جماعتوں کے درمیان اس معاملے پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں  تازہ مشاورت بھی کی گئی ہے مگر اس کے نتیجہ خیز ہونے کی کوئی تصدیق نہیں  ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شریک تھے، جن سے خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ملاقات کی اور  نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو کی۔ کمیٹی دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کرے گی۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین مشاورت میں انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا گیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 15 حلقوں میں ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں