میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پختونخوا کو 590ارب ملے، ابھی سی ٹی ڈی مکمل نہیں ہو سکا،وزیراعظم

پختونخوا کو 590ارب ملے، ابھی سی ٹی ڈی مکمل نہیں ہو سکا،وزیراعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پختونخوا کو 590ارب روپے دیے جانے کے باوجود وہاں سی ٹی ڈی کا ادارہ ابھی تک قائم نہیں ہو سکا۔قومی اسمبلی میں اسد قیصر کے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسد قیصر قابل احترام ہیں، میں نے ان کی باتیں غور سے سنی ہیں۔ انہوں نے این ایف سے متعلق بات کی ہے ۔ این ایف سی ایوارڈ 2010 میں تشکیل پایا تھا، جب اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرسربراہی چاروں صوبوں نے اتفاق کیا تھا۔شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور 2010ء میں تشکیل پائے گئے این ایف سی ایوارڈ کے تحت دہشت گردی سے متاثر ہونے والے اس صوبے کو 590 ارب روپے دیے گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے ، تاہم کے پی کے کی طرح دہشت گردی کا سامنا دیگر صوبوں نے بھی کیا، انہیں اس مد میں کچھ نہیں ملا۔وزیراعظم نے کہا کہ چیف سیکریٹری کے پی کی تعیناتی کے لیے بھی 3ناموں پر مشتمل پینل بھیجا گیا ہے ، مگر صوبائی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا، اگر اس پینل میں شامل ناموں کو منظور نہیں کیا گیا تو بتائیں، ہم نیا پینل بھیج دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں