میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اینٹی کرپشن کو کارروائی کیلئے خط

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اینٹی کرپشن کو کارروائی کیلئے خط

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کیخلاف سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اینٹی کرپشن کو کارروائی کیلئے لیٹر لکھ دیا ، اربن ڈریم ہاؤسنگ اسکیم، سرینا کاؤنٹی، سٹی فارم ہاؤس، فیری ویلی، شمسی ٹاؤن، عرش ڈریم، نیو فاطمہ ڈریم سٹی، ونڈر ویلی سمیت 29 اسکیمیں غیرقانونی قرار، مذکورہ اسکیموں نے بغیر این او سی غیرقانونی بکنگ شروع کر رکھی ہے، ایس ڈی اے، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کیلئے اینٹی کرپشن کو لیٹر لکھ دیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان عامر پٹھان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی حیدرآباد اینڈ جامشورو کو لکھے گئے لیٹر میں اربن ڈریم ہاؤسنگ اسکیم، سرینا کاؤنٹی، سٹی فارم ہاؤس ،راؤ میگا سٹی، فیری ویلی، شمسی ٹاؤن ،اجالا لونک سٹی بلڈرز، عرش ڈریم ،نیو فاطمہ ڈریم سٹی ،ونڈر ویلی ،کریم پام سٹی، ایس سی ایل ہاؤسنگ اسکیم، دانیال ہائے وے، جنت الفردوس ہاؤسنگ اسکیم، دوھا ریزڈنسی، حورین ہاؤسنگ اسکیم ،نیو فیصل ٹاؤن 2، خراسان ویو، الطاہر ریزڈنسی، الطیبہ ریزڈنسی ،السخی فیز 2، ال نور ریزڈنسی، سمارٹ انڈس انکلیو، الحفیظ ریزڈنسی، ایم کے دل ہاؤسنگ اسکیم، المصطفی ولیج، بسم اللہ گارڈن اور مدینہ سٹی فیز 2 غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمین ہیں جو کہ بغیر این او سی کے غیرقانونی بکنگ کر رہی ہیں، ایس ڈی اے کے لیٹر کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے معتدد بار کارروائی کرتے ہوئے آفیسوں کو سیل کیا لیکن مذکورہ اسکیموں کی غیرقانونی تشہیر و بکنگ جاری ہے، مذکورہ اسکیم مکمل فراڈ ہیں جو جعلسازی سے پئسے وصول کر رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں