ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جس میں ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لیے خاص دعائیں کی گئیں۔ کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔ جانوروں کی قربانی کا یہ مقدس عمل روایتی جوش و جذبے کے ساتھ دو روز تک جاری رہے گا۔ مسلمان اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کریں گے۔ دوسری جانب مختلف شہروں میں قائم مویشی منڈیوں میں کئی بیوپاری اب بھی جانوروں کے لیے خریداروں کے انتظار میں ہیں۔