میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجد نبوی میں رواں سال  8 کروڑ 10 لاکھ زائرین کو نماز پڑھنے کی سعادت حاصل

مسجد نبوی میں رواں سال 8 کروڑ 10 لاکھ زائرین کو نماز پڑھنے کی سعادت حاصل

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۶ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

رواں ہجری سال مسجد نبوی میں 8 کروڑ 10 لاکھ زائرین نے نمازپڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں ہجری سال مسجد نبوی میں 8 کروڑ 10 لاکھ زائرین نے نماز پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ شیخ السدیس کے مطابق روضہ پاک اور قدیمی حرم نبوی میں 80 لاکھ زائرین نے نماز اور نوافل ادا کیے۔ اس کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد زائرین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپۖ کے ساتھیوں کی زیارت پر درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ شیخ السدیس نے کہا کہ یہ اعداد و شمار یکم محرم تا 19 جمادی الاول تک ریکارڈ کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں