میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بازار،دُکانیں سیل کرناکاروبارتباہ کرنے کے متراد ف ہے ،بلاول بھٹونوٹس لیں ،آفاق احمد

بازار،دُکانیں سیل کرناکاروبارتباہ کرنے کے متراد ف ہے ،بلاول بھٹونوٹس لیں ،آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بازار ،دوکانیں سیل کرنا کاروبارتباہ کرنے کے مترادف ہے، یہ بات نیوکراچی سے آئے ہوئے تاجرتنظیموں کے نمائندوں سے اپنی رہائشگاہ پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہی ۔انہوں نے کہا کل ایک وقت میں صرف ایک جگہ کریم آباد فیڈرل بی ایریا میں400 سے زیاد ہ دکانوں کو سیل کیا گیا،شہر بھر میںایس ،او ، پیز کو بنیاد بنا کر کاروبار سیل کرنے کایہ عمل سندھ کے شہری علاقوں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی سازش ہے۔آفاق احمد نے وفدسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے آگے سر جھکا نہ کفر ہے تاجروںکے خلاف ہونے والی تمام ناانصافیوں اور زیادتیوں کا مقابلہ صرف تاجر اپنے اندراتحاد پیداکر کے کرسکتے ہیں۔آفاق احمد نے پیپلزپارٹی کے صدربلاول بھٹوصاحب سے بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے رویوں کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے رویوں سے تاجر اور عوام سب بری طرح متاثرہورہے ہیں، میں خوف زدہ ہوں کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا تضحیک آمیز رویہ کسی المیے کا سبب بن سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں