میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے خلاف اسلام آباد سے آیا ہوا فیصلہ قوم نے قبول نہیں کیا، نواز شریف

میرے خلاف اسلام آباد سے آیا ہوا فیصلہ قوم نے قبول نہیں کیا، نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کرتا ہوا عروج پر جارہا تھا کہ یکا یک نا اہلی کی تلوار چلا دی گئی ۔این اے 120کے نتائج نے ثابت کر دیا جو فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تھا اصل فیصلہ وہ نہیں بلکہ جو فیصلہ عوام نے دیا وہ اصل فیصلہ ہے، اگر عوام کا جذبہ اسی طرح سلامت رہا تو ملک کی تقدیر بدلے گی۔ این اے 120میںایک حلقے کا انتخاب نہیں تھا، بلکہ عوام نے وقت کی عدالت میں حق اور انصاف کی گواہی دی ہے، ہم نے اپنے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا اور آج لوڈ شیڈنگ ہچکولے کھا رہی ہے اور آخری دموں پر ہے ۔ان خیالات کا اظہاراین اے 120کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں ن لیگ لاہور تنظیم کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک سینیٹر پرویز رشید سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی صوبائی وزراء بلال یاسین میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن سمیت اراکین قومی و صوبائی اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی، جو فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تھا آپ نے ثابت کردیا اصل فیصلہ وہ نہیں بلکہ آپ کا ہے، اصل فیصلہ این اے 120نے دیا ہے ہم اس حلقے سے 15ہزار کی لیڈ سے نہیں جیتے بلکہ 15ہزار کو 10سے ضرب دے لی جائے اور لیڈ بنتی ہے جن حالات میں آپ نے ضمنی انتخاب لڑا ہے میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے شرکاء کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ جذبہ سلامت رہے گا جس پر سب نے ہاتھ بلند کر کے ہاں میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ جذبہ سلامت رہا تو پھر پاکستان کو کوئی فکر نہیں، انشا اللہ آپکے ووٹ کا تقدس بحال ہوگا اور آپکے ووٹ سے مسلم لیگ کی جو حکومت بنے گی وہ نا قابل شکست ہوگی۔ نواز شریف نے کہا کہ جو بھی کروں گا میر اساتھ دو گے میںنے اس ہال میں پہلے کبھی اس طرح کا جذبہ نہیں دیکھا مجھے آپ سے بڑی امید ہے، یہ جذبہ پاکستان کی تقدیر بدلے گا ہمیں بلندیوں تک لے کر جائے گا یہ نوجوانوں اورقوم کی تقدیر بدلے گا ،نواز شریف نے شرکاء سے دوبارہ پوچھا کیا میرے سنگ سنگ چلو گے، اپنی تقریر کے اختتام پر نواز شریف نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے نواز شریف نے تقریر کے آخر میں مولانا ظفر علی خان کا شعر بھی سنایا ”ہیں نئی روش کی عدالتیں اور نرالے ہی ڈھب کے فیصلے نہ نظیر ہے نہ دلیل ہے نہ اپیل ہے نہ وکیل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں