میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے ‘ عمران خان

عالمی برادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے ‘ عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے برہان وانی کے جانشین سمیت 11 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔ایک بیان میں عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے ¾بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی سیاست میں بھارت کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے، تاہم ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں