میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کا فیصلہ

عمران خان کا 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیار رہیں 12 ربیع الاول کے بعد وہ آزادی مارچ شروع کرنے جارہے ہیں۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک ، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔پی ٹی آئی ذرائع نے اجلاس کے متعلق بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں صوبوں کے عہدیداروں کوتیار رہنے کی ہدایت کی ہے ، کارکنوں کو تیار کریں 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کی کال دینے والے ہیں۔عمران خان کے مطابق اس بار تیاری کے ساتھ آزادی مارچ کرنا ہے، آزادی مارچ کے لیے کس تیاری کے ساتھ جانا ہے مارچ کے اعلان سے قبل ہدایات جاری کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں