میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونس خان پرانجیلومیتھیوزنے تعریفوں کے پھول نچھاورکردیے

یونس خان پرانجیلومیتھیوزنے تعریفوں کے پھول نچھاورکردیے

منتظم
هفته, ۲۹ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


کولمبو(ویب ڈیسک) ریکارڈ ساز یونس خان پر سری لنکن کپتان انجیلومیتھیوزنے تعریفوں کے پھول نچھاور کردیے۔ انجیلومیتھیوزنے پاکستانی بیٹسمین کو10 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونس ناقابل یقین پلیئر ہیں، انہیں فراموش کرنا مشکل ہے ، وہ ٹیسٹ میں میری پہلی وکٹ بھی بنے، ان میں کچھ بہت خاص خوبیاں بھی ہیں، وہ انتہائی منکسر المزاج اور بہت اچھے انسان ہیں، میں ان سے بہت متاثر اور سنگ میل عبور کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر میتھیوز نے 2015 کے پالی کیلی ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا، جس میں یونس نے 171 ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کو 378 رنز کا ہدف عبور کرایا تھا، پاکستان نے وہ مقابلہ 7 وکٹ سے اپنے نام کرکے سیریز بھی جیت لی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں