میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات، زہریلا پانی اخراج کرنیوالی صنعتوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ ماحولیات، زہریلا پانی اخراج کرنیوالی صنعتوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سیپا نے کراچی کے تمام صنعتوںسے خارج ہونے والے گندے پانی کو صاف کرنے کی سہولیات نصب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے کراچی کی تمام تجارتی اور صنعتی انجمنوں کو گندے پانی کی صفائی کی سہولیات کی تنصیب کا حکم نامہ جاری کیا ہے ، یہ فیصلہ کن اقدام بحیرہ عرب میں غیر ٹریٹ شدہ فضلے کے اخراج کو روکنے کے لئے ہے، جو کہ سمندری ماحولیاتی نظام اور حیات کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے ، اس ہدایت نامے میں سندھ ماحولیاتی تحفظات 2014 کے سیکشن 11 کا حوالہ دیا گیا ہے، جو صنعتوں، کاروبار و دیگر اداروں کو ہوا ، پانی اور زمین کی آلودگی سے بچانے کا پابند بناتا ہے ، مزید برآں سیکشن 21 سیپا کو ان ضوابط کو نافذ کرنے اور ان لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا اختیار دیتا ہے جو ان کی تعمیل نہیں کرتے۔ ڈائریکٹر جنرل کا خط ایک سخت انتباہ کے طور پر ہے وہ صنعتیں جو ان ضوابط کی پابندی نہیں کرتیں اور ضروری صفائی کے پلانٹ نصب نہیں کرتیں، قانونی نتائج کا سامنا کریں گی۔ یہ اقدام سیپا کی ماحول کی حفاظت اور پائیدار صنعتی طریقوں کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں