میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرحبا رمضان! چاند نظر آگیا،ملک بھرمیں آج پہلاروزہ

مرحبا رمضان! چاند نظر آگیا،ملک بھرمیں آج پہلاروزہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

مرحبا رمضان! ملک بھر میں چاند نظر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے منعقدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔یوں یکم رمضان المبارک 1442ھ کل 14 اپریل بروز بدھ کو ہوگی، پوری قوم کو ماہ مبارک کی آمد مبارک ہو۔ دوسری جانب ملک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے ہمیشہ تنازعے کا باعث بننے والے مسجد قاسم علی خان پشاور کے امیر مفتی پوپلزئی نے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کر لیا ہے، یوں رواں برس ملک میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔چاند کی رویت کے حوالے سے مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ ان شاء اللہ کل 14 اپریل بروز بدھ پہلا رمضان المبارک ہوگا۔ اللہ عزوجل رمضان المبارک کو خیر و عافیت سے گزارے۔ اور اللہ عزوجل اس مبارک مہینے کے خاطر کرونا وبا کو اختتام بخشے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔اجلاس میں سابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بھی شرکت کی۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی تمام زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے سربراہاں سے بذریعہ آن لائن رابطے میں رہی۔ ملک میں سب سے پہلے پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور پھر اسلام، حیدرآباد، کراچی اور دیگر شہروں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد شہادتیں درست ہونے کی تصدیق کی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات نے بھی پیشن گوئی کی تھی کہ آج بروز منگل 13 اپریل کو ملک میں رمضان المبارک کا چاند باآسانی نظر آ جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں