میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ عربین کے مکین ماہ رمضان میں گیس سہولت سے محروم

صائمہ عربین کے مکین ماہ رمضان میں گیس سہولت سے محروم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ عربین ولاز کے مکینوں نے صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف وفاقی محتسب اعلیٰ میں درخواست دائر کردی، ہزاروں مکین ماہ رمضان میں بھی گیس کی سہولت سے محروم، ایس ایس جی سی ایل صائمہ عربین ولاز میں 3 ماہ گزرنے کے باوجود گیس کنکشن فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ رئیل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ذیشان ذکی نے کراچی کے علاقے ناظم آباد کے قریب گڈاپ ٹائون کے تپو منگھوپیر کی دیہہ جام چکرو میں سروے نمبر 72سے 76، 78 سے 81 تک رہائشی اسکیم سال 2010 میں شروع کی،ذیشان ذکی نے اسکیم میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہزاروں الاٹیز سے اربوں روپے بٹورے، اسکیم سہولیات کے ساتھ31 مئی 2104 کو مکمل ہونی تھی، ذیشان ذکی نے تاحال گیس اور پانی کی سہولیات فراہم نہیں کی، صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے افسران کو مبینہ طور پر رشوت دینے کے بعد صائمہ عربین ولاز میں بلک گیس کنکشن لگا کر گیس جاری کروائی، صائمہ بلڈرز نے بلک گیس کنکشن کے لیے 6 لاکھ 24 ہزار ایس ایس جی سی ایل کو فراہم کیے، بعد میں 4 ہزار میٹر لینے کے لیے ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ادا کیے ، جبکہ بلک گیس کنکشن کو گھریلو کنکشن میں تبدیل کرنے کے لیے 46لاکھ 70 روپے ادا کیے گئے، صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی صائمہ عربین ولاز کے ہزاروں مکینوں کو خود ساختہ بنائے گئے بلز 3 سال تک ارسال کرکے ہر ماہ لاکھوں روپے بٹورتے رہے، اوگرا نے 13 دسمبر 2022 کو رہائشیوں کی شکایات کا فیصلہ کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بلک گیس کنکشن کو غیر قانونی قرار دیا، غیر قانونی کنکشن لینے والے صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،جبکہ اوگرا کے فیصلہ کے بعد سوئی سدرن نے ہزاروں الاٹیز کو آگاہ کرنے کے علاوہ ہی 6 جنوری 2023کو گیس کنکشن منقطع کردیے، ایس ایس جی سی ایل افسران 3 ماہ گزرنے کے باوجود صائمہ عربین ولاز میں گیس کنکشن فراہم نہیں کر سکے جس کے باعث رہائشی 3 ماہ سے مہنگے داموں پر ایل پی جی گیس خرید نے پر مجبور ہیں ، رہائشیوں نے وفاقی محتسب اعلیٰ اور اوگرا میں درخواستیں دائر کردی ہیں، صائمہ عربین ولاز کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی ایل افسران نے صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی کے ساتھ مل کر رہائشی اسکیم میں 3روزہ کیمپ قائم کیااور آر ایل این جی کنکشن کے لیے درخواستیں لی گئی ہیں ، ایس ایس جی سی ایل اور ذیشان ذکی آر ایل این جی کنکشن کے لیے دبائو ڈال رہے ہیں اور گھریلو گیس کنکشن پر پابندی کا بہانہ بنایا جارہا ہے، پابندی کے باوجود کورنگی میں صائمہ بلڈرز کی اسکیم صائمہ لگژری ہوم میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے گھریلو گیس کنکشن جاری کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں