میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات مکمل ، نتائج کا انتظار

ایران میں پارلیمانی اور مجلس خبرگان کے انتخابات مکمل ، نتائج کا انتظار

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایران کے 12ویں پارلیمانی اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کے لئے ووٹنگ کاعمل مکمل ہو گیا ہے نتائج کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ایران کی سرکاری ایجنسی ارنا کے ،طابق ایرانی پارلیمنٹ کی 290 نشستوں اور ماہرین کی اسمبلی(مجلس خبرگان) کے 88 اراکین کے لیے ایران میں ہونے والے ان انتخابات میں چھ کروڑ، گیارہ لاکھ بہتر ہزار، دو سو اٹھانوے افراد حق رائے دہی رکھتے تھے جن میں سے تین کروڑ نو لاکھ پینتالیس ہزار ایک سو تینتیس مرد اور تین کروڑ دو لاکھ ستائیس ہزار ایک سو پینسٹھ خواتین شامل تھیں۔ ایران کے الیکشن کمیشن کے مطابق بارہویں پارلیمانی انتخابات کے لئے تقریبا پندرہ ہزار نامزد امیدواروں کی صلاحیتوں کی تصدیق کا اعلان کیا گیا جس میں بارہ فیصد خواتین اور اٹھاسی فیصد مرد امیدوار شامل رہے جبکہ مجلس خبرگان کے ایک سو چوالیس نامزد امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کا اعلان کیا گیا۔ ان انتخابات کی، دنیا کے بیس ملکوں کے ایک سو ساٹھ ذرائع ابلاغ کے ساڑھے تین سو سے زائد نامہ نگاروں اور صحافیوں نے رپورٹنگ کی۔ پڑنے ووٹ والے کل ووٹوں کا تناسب تقریبا 41 فیصد رہا۔غیر حتمی نتائج کے مطابق، دارالحکومت تہران میں تقریبا 25 فیصد رائے دہندگان نے پولنگ میں حصہ لیا۔غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ قم میں 49.7 فیصد، سیستان-بلوچستان میں 43 فیصد، رضوی خراسان میں 40 فیصد، ایلام میں 55 فیصد اور لورستان میں 47 فیصد رائے دہندگان نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ٹی آر ٹی کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، جو جنوبی خراسان صوبے سے ماہرین اسمبلی کی رکنیت کے لیے امیدوار تھے ، نے 80 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔ بعض علاقوں میں امیدوار مطلوبہ ووٹ کی شرح تک نہیں پہنچ سکے ، اس لیے انتخابات کو دوسرے مرحلے تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ ایرانی اخبار ‘ہمشہری’ کے مطابق انتخابات میں 41 فی صد اہل ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔سن 2020 کے پارلیمانی انتخابات میں ایران کا ٹرن آٹ ریکارڈ کم سطح یعنی 42.5 فی صد تک رہا تھا جب کہ 2016 میں تقریبا 62 فی صد لوگوں نے ووٹ ڈالے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں