میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے بجلی 2روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔بجلی مہنگی کرنیکی منظوری رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانیکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ اضافے سے صارفین پر 85ارب20کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں