میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریچل خان کالالی وڈ کی سپورٹ کیلئے سمندرپارپاکستانیوں سے رابطے کا مشورہ

ریچل خان کالالی وڈ کی سپورٹ کیلئے سمندرپارپاکستانیوں سے رابطے کا مشورہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

اداکارہ ریچل خان نے لالی وڈ پر چھائے بحران کے خاتمے کیلئے مشورہ دیا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رابطے کئے جائیں۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں ، ہمارے فلم میکرز کوحب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر پاکستان میں فلمیں بنانا ہوں گی ، تب ہی ہم کامیاب ہوسکیں گے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں بہت سے غیرملکیوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ اسی فارمولا پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی ایسے پاکستانیوں کی تلاش کرنی ہے ، جونیک نیتی کے ساتھ اس پروفیشن میں آکر کام کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں