میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یہ سوچ غلط ہے آپ جب تک اسکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں،مدیحہ شاہ

یہ سوچ غلط ہے آپ جب تک اسکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں،مدیحہ شاہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہاہے کہ میرے پاس اس وقت بھی فلموںاورڈراموں کی پیشکش موجودہے لیکن ناگزیرنجی مصروفیات کی وجہ سے کوئی معاہدہ نہیں کررہی ،شوبزکوقطعاًخیر بادنہیںکہا بلک جیسے ہی وقت ملے گااوراچھے کردارکی پیشکش موجود ہوئی تو ضرور کام کروںگی ۔مدیحہ شاہ نے کہاکہ یہ سوچ غلط ہے کہ آپ جب تک سکرین پر نظر آئیں تو ہی آپ فنکارہیں،بہت سے فنکارایسے ہیں جو اپنے کام میں وقفہ کرتے ہیں اور وہ ایک نئے کردار کیساتھ سامنے آتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرے پاس اس وقت کچھ پراجیکٹس کی پیشکش موجود ہیں لیکن نجی مصروفیات کی وجہ سے اس کی حامی نہیںبھری،میں جب بھی کسی پراجیکٹ کا معاہدہ کرتی ہوںتومیری کوشش ہوتی کہ اپنی کمٹمنٹ کوپورا کروںاورخاص طورپر وقت کاخیال رکھوںتاکہ دوسرے لوگ میری وجہ سے انتظار کی اذیت کا شکارنہ ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں