
سندھ بلڈنگ ، قمر قائم خانی سسٹم ، غیر قانونی دھندوں میں تیزی
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے غیر قانونی امور سے چلنے والے غیر قانونی دھندوں سے خطیر رقمیں بٹورنے کے لئے بیٹر مقرر کر رکھے ہیں اور وسطی میں ایک نیا سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے غیر قانونی امور کی سرپرستی کے لیے قمر قائم خانی کو خطیر رقم کی وصولی کا ہدف دیا گیا ہے جسے پورا کرنے کے لیے مافیا کو چھوٹ دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قمر قائم خانی جو کہ ڈی جی کے پرسنل سیکریٹری کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں موصوف نے بیٹر مافیا سے گٹھ جوڑ کے بعد سسٹم کے پہیوں کو رواں دواں رکھنے کے لئے بغیر نقشوں اور منظوری کے ناجائز تعمیرات کی آزادی دے رکھی ہے۔ اسی سلسلے میں وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمہ میں نامزدبیٹر اسامہ کا نام سامنے آیا ہے جو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف وکیلوں سے نوٹسز جاری کروا کر انھیں ہراساں کر کے فی پلاٹ لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعد اپنی درخواست واپس لے لیتا ہے ۔گزشتہ کئی سالوں سے یے سلسلہ جاری ہے ۔ایک شہری کی درخواست پر جیل بھی جاچکا ہے ۔ماضی میں یہ ضیاء کالا سسٹم کے ساتھ منسلک رہا اور اب جیل سے واپس آنے کے بعد پھر سے غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت اور سسٹم کے پہیہ کو رواں دواں رکھنے کی آزادی حاصل کر لی ہے جس کا اندازہ لیاقت آباد نمبر 6 کے پلاٹ نمبر 404 پر ساتویں اور 430 پر چھٹی منزل کی تعمیر سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔