کراچی کو خراب گندم کی سپلائی پر کارروائی، ملازمین پرجرمانے ہونگے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
محکمہ خوراک سندھ نے کراچی کو خراب گندم فراہم کرنے والے ملازمین پر جرمانے عائد کی منظوری دے دی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ڈائریکٹر خوراک کو تفصیلی رپورٹ ارسال کردی۔سندھ کے نو اضلاع جیکب آباد، کشمور،لاڑکانہ،نوشہروفیروز،قمبر شہداد کوٹ، نوابشاہ، شکارپور،خیرپوراور گھوٹکی سے کراچی گندم لائی گئی کراچی کو پچیس ہزار آٹھ سو چوان ٹن گندم فراہم کی گئی ، جس میں بیشتر گندم خراب تھی ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے لانڈھی اور پپری کے گوداموں کا دورہ کیا خراب گندم کی تصدیق کی جتنی خراب گندم ہے اس کا جرمانہ محکمہ خوراک کے متعلقہ ملازم سے وصول کیا جائے خراب گندم الگ کردی جائے ، جرمانے وصول کرنے کے بعد خراب گندم جانوروں کو دی جائے محکمہ خوراک کے نو اضلاع کے دودرجن سے زائد ملازمین سے خراب گندم کے جرمانے وصول کئے جائیں گے۔


