میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستانیوں کے بیرون ملک 120 ارب ڈالرز، بڑا اسکینڈل آنے کو تیار

پاکستانیوں کے بیرون ملک 120 ارب ڈالرز، بڑا اسکینڈل آنے کو تیار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ٹیکس چوری کے حوالے سے جاری کی جانے والے ’’گلوبل ٹیکس کمیشن رپورٹ‘‘ میں کہا گیا ہے کہ آف شور اکاؤنٹس میں پاکستانیوں کے 19 ارب 20 کروڑ ڈالرز موجود ہیں، اور اس میں آدھی سے زیادہ رقم سے دبئی میں رئیل اسٹیٹ کے اندر سرمایہ کاری کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پانامہ لیکس کے بعد پاکستانیوں نے بڑی تعداد می سوئس بینک سے اپنی رقم منتقل کی ہے اس حوالے سے ماہر مالیاتی امور ڈاکٹر اکرام الحق نے کہا کہ بینفیشل آف شور کا جو قانون بنایا گیا وہ پاکستان میں بھی نافذ کیا گیا کہ اگر آپ کا باہر کسی بھی کمپنی میں کوئی بھی بینیفیشل انٹرسٹ ہے چاہے وہ ٹرسٹ کی شکل میں ہو یا آف شور کمپنی کی صورت میں تو آپ اس کو ڈکلئیر کردیں، اس کی حد رکھی گئی تھی کہ 10 فیصد بھی آپ کا انٹرسٹ ہے تو آپ کو اسے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اور انکم ٹیکس کے ریٹرن میں ڈکلئیر کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر اکرام الحق نے ’’گلوبل ٹیکس کمیشن رپورٹ‘‘ کے حوالے سے کہا کہ کیونکہ یہ رپورٹ پرانی ہے تو اس میں جو اعداد بتائے گئے ہیں وہ کم ہیں، اس میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے۔ ’پاکستانیوں کی صرف ڈکلئیرڈ رقم ہی اس سے زیادہ ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے جو بیان دیا گیا تھا اس وقت کے چیئرمین صاحب نے، وہ یہی تھا کہ 74 ارب کے اثاثے ڈالرز کی صورت میں وائٹ ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں