عمران خان کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلی بن سکتا ہوں، علی امین گنڈاپور
شیئر کریں
لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے، سابق وزیر اعلیٰ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی، بانی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دبا بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے سے صوبے میں وزرا، اراکین اور ورکرز کو اٹھایا جارہا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود احتجاج کے دوران تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوا ہوں۔ موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی،ہماری ایک پارٹی ہے، پختون ہیں، گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔


