اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کے نو وارد ڈائریکٹر الجھنوں کا شکار
شیئر کریں
(رپورٹ جوہر مجید شاہ ) اورنگی ٹاؤن پروجیکٹ کے نو وارد ڈائریکٹر الجھنوں کا شکار ادھر پروجیکٹ اورنگی ٹاؤن کی سرکاری اراضی اور مال وصولیوں کے بازیگر میدان چھوڑنے پر تیار نہیں سندھ کی 2 بڑی جماعتوں کے منجھے ہوئے کھلاڑی پروجیکٹ میں اپنا راج قائم رکھنے کیلے آمنے سامنے دوسری طرف اکاؤنٹ آفیسر ‘ انیق ‘ کے خلاف سابق مشترکہ کھاتیداروں نے میدان سنبھال لیا ایڈیشنل ڈائریکٹر پکی ابادی ایس ایم جاوید اور سابقہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے منظور نظر کھلاڑی و ڈپٹی ڈائریکٹر لاء عمیر برنی میدان میں موجود اکاؤنٹ آفیسر انیق اور عمیر برنی کے درمیان دوران اجلاس تلخ کلامی مال پر رسہ کشی کا عمل جاری ذرائع کا کہنا ہے دوران اجلاس اختلافات سامنے آگئے اورنگی پروجیکٹ ‘ مال کی بڑی منڈی میں تبدیل ” حصول کیلے جنگ جاری ذرائع بتاتے ہیں کہ اکاؤنٹ آفیسر نے مزید کام جاری رکھنے پر معزرت کرلی تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ اورنگی ٹاون میں اکاونٹ افیسر انیق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ایم جاوید ‘ عمیر برنی ‘ کے درمیان میدان کار زار کے معاملات میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق اکائونٹ آفیسر انیق کا دعویٰ ہئے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ایم جاوید ان پر دباؤ ڈال کر بوگس و جعلی چالان بھگتانے پر زور دے رہا غیرقانونی کام نہ کرنے پر میرے خلاف پروجیکٹ ڈائریکٹر آفاق مرزا کو بے بنیاد جھوٹی باتوں سے گمراہ کیا جارہا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پکی ابادی کا کہنا ہئے پروجیکٹ کے ریونیو آمدنی میں انیق رکاوٹ بنا ہوا ہئے انیق کو چالان جاری کرنے کا کہا جاتا ہئے وہ نہیں کرتا جسکے سبب ریونیو کے مسائل ہیں ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی محکمہ جاتی و بیرونی ذرائع کا کہنا ہئے کہ عمیر برنی ایس ایم جاوید کی مکمل پشت پناہی کررہا ہئے واضح اور یاد رہے کہ اکاؤنٹ آفیسر انیق اور عمیر برنی بھی مشترکہ کرائم و جرائم پارٹنرز رہیں ہیں ادھر دستیاب اطلاعات کے مطابق پروجیکٹ کی حدود میں نالوں پر جتنی بھی غیرقانونی تعمیرات کی گئیں ان میں براہ راست ‘ عمیر برنی ‘ کا ہاتھ تھا کیونکہ ‘ این او سی اتھارٹی ‘ جاری کرنے کا اختیار عمیر برنی کو حاصل تھا عمیر برنی کا یہ بھی خاصہ رہا ہے کہ گرفت میں آنے کا خوف طاری ہو تو جاری این او ڈی کینسل بھی کردی جاتی اور گلے میں پھندہ انسپکٹرز کے ڈال دیا جاتا عمیر برنی لین دین ہیر پھیر اور کرپشن کا منجھا ہوا کھلاڑی کہلاتا ہئے دیکھنا ہئے کہ نئے چیئرمین اورنگی جمیل ڈائری اب اورنگی پروجیکٹ سے متعلق کئے گئے دعووں کو کب اور کیسے عملی جامہ پہناتے ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر کراچی سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔