انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے41 پیسے سستا
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر 2روپے 41 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر نے 231 روپے50 پیسے پر ٹریڈ کیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100انڈیکس میں127 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے دوران انڈیکس 41 ہزار600 سے زائد پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔