پاناما مقدمہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان
شیئر کریں
پاناما مقدمے کے ممکنہ فیصلے کے اثرات صبح سے بازارِ حصص کے کاروبار پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز شدید مندی سے ہوا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس، مارکیٹ کھلنے کے ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی 1100 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45146 کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح ساڑھے نو بجے یہ انڈیکس 44929.22 تھا جس میں ہونے والی تبدیلی 976.54 پوائنٹس میں کمی کو ظاہر کرتی ہے جو منفی 2.13 فیصد بنتی ہے۔
آج پی ایس ایکس میں پہلے ایک گھنٹے کے دوران میں مجموعی طور پر 10,453,480 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 81 کروڑ 39 لاکھ 54 ہزار 652 روپے رہی ۔ اسی وقفے میں پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 45905.76 اور کم سے کم 44757.16 پر رہا۔
بازار حصص کے ماہرین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ بازارِ حصص کا یہ رجحان عدالتی فیصلے کے ممکنہ اثرات کے باعث ہے ۔ فیصلے کے بعد سیاسی استحکام کے ساتھ ہی مارکیٹ ایک مرتبہ پھر بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔