خیبرپختونخواہ حکومت کا تاثر غلط جارہا ہے وضاحت دی جائے(عمران خان )
شیئر کریں
(کوہستان میگاکرپشن اسکینڈل)
اسیکنڈل کس وقت کا ہے،کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟،عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائیں
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کوہستان میگاکرپشن سکینڈل میں ہماری حکومت کا تاثر غلط جارہاہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خیبرپختونخواہ کو وضاحت دینے کی ہدایت کر دی،اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوہستان سکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟۔ کوہستان سیکنڈل کس وقت کا ہے، سکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جا رہا ہے۔اس پر وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟ عوام کے سامنے اصل حقائق لائے جائے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخواہ بجٹ، کوہستان سکینڈل اور دیگر امور پر بات ہوئی۔بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت صحت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزکوہستان میں 40ارب کا میگا کرپشن سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی۔نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکانٹس منجمد کردئیے جبکہ ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی وسونابرآمدکرلئے گئے جبکہ کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں تھیں۔


