میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ سندھ جامشورومیں انتظامی ذمہ داریوں پر اساتذہ مامور

جامعہ سندھ جامشورومیں انتظامی ذمہ داریوں پر اساتذہ مامور

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) جامعہ سندھ، شیخ الجامعہ نے اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈائریکٹر سیکیورٹی مقرر کردیا، شعبہ انگلش کے اسسٹنٹ پروفیسر ثاقب برڑو سیکیورٹی کے معاملات دیکھنے لگے، انتظامی عہدے افسران کی بجائے اساتذہ کے حوالے، تفصیلات کے مطابق جامع سندھ جامشورو کے شیخ الجامعہ نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کو ڈائریکٹر سیکیورٹی کے عہدے پر تعینات کردیا ہے، ملنے والی معلومات کے مطابق جامع سندھ جامشورو کے شیخ الجامعہ نے شعبہ انگلش کے اسسٹنٹ پروفیسر ثاقب برڑو کو ڈائریکٹر سیکورٹی کے عہدے پر تعینات کیا، قواعد و ضوابط کے مطابق یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر مقرر نہیں کیا جا سکتا لیکن وائس چانسلر نے قواعد و ضوابط کے برخلاف اسسٹنٹ پروفیسر کو انتہائی حساس و اہم عہدے سیکورٹی ڈائریکٹر پر مقرر کردیا ہے، ذرائع کے مطابق وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے معتدد اساتذہ کو انتظامی عہدوں پر مقرر کیا جس کے باعث افسران میں بی چینی پائی جاتی ہے،استاذہ کے انتظامی عھدوں پر جانے کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیقی کلہوڑو سے موقف لینے کیلئے معتدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں