کراچی کو گرمیوں میں اضافی بجلی دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۸ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے، کہ وفاقی حکومت نے گرمیوں میں شہر کیلئے اضافی بجلی دینے کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، بجلی سپلائی کیلئے جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن پر کام مکمل ہو گیا ہے، اور ٹرانسمشن لائن 31مارچ تک بجلی اٹھانے کے لئے مکمل تیار ہوگی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی 450 میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔