میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
30جنوری کو حقوق حاصل کرنے کیلئے اپنی جان لگادیں گے ، مصطفی کمال

30جنوری کو حقوق حاصل کرنے کیلئے اپنی جان لگادیں گے ، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 30 جنوری کو پی ایس پی کراچی سے کشمور تک کے چپے چپے تک کے لیے حقوق اور وسائل حاصل کرنے کے لیے اپنی جان لگا دے گی۔ اب گھروں میں رہنے والے ظالموں کے ساتھی ہیں اور حالات بدتر ہونے کی تمام زمہ داری خاموش رہنے والوں پر ہوگی۔ سندھ پر قابض پیپلز پارٹی کے ظالم حکمران سندھ کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھ کر پورے سندھ کی عوام کے وسائل پر ناصرف قابض ہیں بلکہ اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر دبا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا منظور شدہ کالا بلدیاتی قانون عوام، جمہوریت اور آئین کے سنگین خلاف ورزی ہے۔ صوبے میں مسلسل لسانی بنیادوں پر لوگوں پھر سے موت کے منہ میں دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے تاکہ لسانیت کی آگ میں لوگ پیپلزپارٹی کی 14 سالہ کارکردگی نہ پوچھیں، روٹی، کپڑا اور مکان بھول جائیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں