میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راہ چلتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا گرفتار

راہ چلتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنیوالا گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سرسید پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اظہر ولد اخلاق کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او سرسید امام بخش لاشاری نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، ملزم گزشتہ روز والے کپڑے اور جیکٹس پہنچ کر کسی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازبیا حرکات کرنے کے لیے علاقے میں پہنچا تو علاقہ مکینوں نے اسے پہچان لیا اور گھیرے میں لے لیا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔انھوں نے بتایا کہ ملزم نیو کراچی کا رہائشی ہے وہ کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا تھا، ملزم متعدد مرتبہ راہ گیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کر چکا تھا اور گرفتارملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف سرسید تھانے میں دو مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ بھی ملزم کے خلاف نیو کراچی سمیت دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں جن کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں