آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ دفاع وطن کی پیشہ ورانہ مہارت کاثبوت ہے ترجمان پاک فوج
شیئر کریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ صرف ہتھیا اور تعداد ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں بھی دشمن کی جارحیت سے نمٹنے کی ضامن ہیں۔اتوار کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم آج "آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کی تیسری سالگرہ ہے جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی ناکام مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کا دو بھارتی لڑاکا طیاروں کا مار گرانا ، پاکستان نیوی کا بھارتی آبدوز کو سمندر میں کھوج لگانا اور پاکستان آرمی کا لائن آف کنٹرول پر بھر پور جواب پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں اورپاکستان کی مسلح افواج کے وطن کے دفاع کے لئے بھرپور عزم کااظہار ہے۔ ڈی جی آئی آیس پی آر نے کہا کہ صرف ہتھیا اور تعداد ہی نہیں بلکہ قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں بھی دشمن کے خلاف کامیابی کے لئے ضروری ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔