میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چاندی کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

چاندی کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

جرات ڈیسک
منگل, ۲۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور میں علامہ اقبال ائیرپورٹ پر شائقین اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا والہانہ استقبال کیا، ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور  ایئرپورٹ پر استقبالیہ بینر بھی لگائے گئے۔ اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم کے شاندار استقبال کے موقع پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، قوم کی دعائوں سے میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا، سپورٹ کرنے پر قوم، میڈیا اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کا شکر گزار ہوں، مکمل فٹ ہوں ایشین گیمز کیلئے بھرپور تیاری کروں گا، بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا اچھا دوست ہے۔ واضح رہے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88 اعشاریہ 17 میٹر کی تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ ارشد ندیم 87 اعشاریہ 82 میٹر تھرو کر کے چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں